ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ٹمکور: وشو ہندو پریشد لیڈر شرن پمپ ویل کی پیشگی ضمانت عرضی مسترد

ٹمکور: وشو ہندو پریشد لیڈر شرن پمپ ویل کی پیشگی ضمانت عرضی مسترد

Mon, 20 Feb 2023 19:50:06    S.O. News Service

ٹمکور:19؍ فروری (ایس اؤ نیوز )ٹمکور کی ایک ضلعی عدالت نے وشو ہندو پریشد کے علاقائی لیڈر شرن پمپ ویل کو فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریر پر درج معاملےمیں دی گئی  پیشگی ضمانت عرضی کو مسترد کرتےہوئےکہا ہےکہ متعلقہ الزام میں گرفتار کرنےکی ذمہ داری ضلعی پولس کی ہے۔

عدالت نے 14فروری کو پیشگی ضمانت عرضی کو مسترد کیا اور کہاکہ شرن پمپ ویل پر لگایا گیا الزام کتنا سنگین ہے اور کتنا نہیں اسے  پولس طئے کرے گی ۔ کیونکہ حال ہی میں سپریم کورٹ نےکہا ہےکہ سات سال سے کم والی سزا کے جرم میں گرفتار کرنا ضروری نہیں ہے صرف مخصوص موقعوں پر ہی گرفتاری ضروری ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ہندوتواگروپ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرن پمپ ویل نے کہاتھا کہ 2002میں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام اور دکشن کنڑا میں ہوئےمسلم نوجوانوں کا قتل ہندوؤں کی قوت کا مظاہرہ ہے۔ اسی معاملےکولےکر شکایت درج کی گئی تھی۔

ٹمکورکےشہری پولس تھانےمیں سماجی کارکن  سید برہان الدین نے 30جنوری کو ایف آئی آر درج کرتےہوئے دفعہ 295اے کے تحت شرن پمپ ویل کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔


Share: